واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں امریکی میرین کور کا ایک McDonnell Douglas F/A-18 Hornet لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیموں کو روانہ کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکشن سسٹم استعمال کرتے ہوئے خود کو محفوظ کر لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ کو معمولی طبی معائنے کے لیے منتقل کیا گیا اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ایک معمول کی تربیتی مشق کے دوران پیش آیا، تاہم طیارہ گرنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے امریکی میرین کور نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب گزشتہ روز بھارت میں بھی ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا۔ بھارتی فضائیہ کے مطابق Antonov An-32 طیارہ بھارتی ریاست Assam کے شہر Jorhat میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک جبکہ ایک کو پائلٹ زندہ بچ گیا تھا۔
