سندھ کابینہ نے نئےمالی سال 27-2026ء کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ بجٹ کا مجموعی حجم 3200 ارب سےزائد رکھےجانے کا امکان ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں سات سے دس فیصد اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے بجٹ میں ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ، بلاول بھٹو کی ہدایت پرغربت کے خاتمے کےلیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، محنت کشوں کیلئے کم ازکم اجرت کا بھی سندھ حکومت نے نئے بجٹ میں فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب نئےمالی سال کے بجٹ کی تفصیلات سامنے آگئی۔ نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکمیوں کوشامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپینشن میں 7 سے 10 فیصد اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبے بھر میں غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 2500 ارب روپے مختض کرنے کی تجویزاور نئے مالی سال میں ترقیاتی بجٹ میں نئی اسکمیوں کو شامل نہ کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی اور ضلع سطح پر 3 ہزار 642 منصوبوں کے لیے 400 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
