امریکاایران امن معاہدہ، پاکستان کاابتدائی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی تقریب کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئیں،  پاکستان کی میزبانی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیلئے پاکستان کا ابتدائی وفد سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق وفد امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لے گا۔ برگن اسٹاک ریزارٹ میں چیف آف پروٹوکول اور دیگر اعلیٰ حکام پہلے ہی موجود ہیں جبکہ تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد آج صبح سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگا۔ پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب برگن اسٹاک ریزارٹ میں منعقد ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے