بنوں کے نیم قبائلی علاقے میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق

ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا ہے کہ تھانہ احمد زائی کی حدود میں پہلا دھماکہ سواریوں سے بھرے ڈاٹسن کے قریب ہوا اور جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیوں کے درمیان ہی دوسرا دھماکہ ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاٹسن میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے ، جاں بحق افراد کو آر ایچ سی اور زخمیوں کو کے جی این منتقل کردیا گیا۔

یاسر آفریدی نے مزید بتایا کہ سکیورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے