معاہدے پر مکمل عمل نہ ہوا تو مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان

Anniversary of US defeat in Tabas Desert to be commemorated on May 5, says Iranian President

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ جاری سفارتی عمل کے حوالے سے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی صرف بیانات سے نہیں بلکہ دونوں فریقوں کی جانب سے طے شدہ ذمہ داریوں پر مکمل اور عملی عمل درآمد سے مشروط ہے۔

صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کسی بھی معاہدے کی حقیقی اہمیت اس وقت ثابت ہوتی ہے جب اس میں شامل تمام نکات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر معاہدے کی شقوں پر مکمل عمل نہ ہوا تو مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانا ممکن نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے متن سے ہٹ کر دیے جانے والے بیانات اور غیر ضروری تبصرے مذاکراتی ماحول کو متاثر کرتے ہیں اور اعتماد سازی کے عمل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ان کے مطابق ایسے بیانات فریقین کے درمیان موجود پیش رفت کو کمزور کر سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے