لاہور کی پہلی الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تاخیر کا شکار، روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی

لاہور کی پہلی الیکٹرک ٹرام کا منصوبہ تاخیر کا شکار، روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔

شہر میں پہلی الیکٹرک ٹرام چلانے کا منصوبہ تاحال عملی شکل اختیارنہ کر سکا،ٹرام کے روٹ میں ایک بار پھر تبدیلی کی گئی ہے،اب کینال روڈ کو منصوبے سے نکال دیا گیا ہے،نئےمجوزہ روٹ کے مطابق ٹرام سی بی ڈی، گلبرگ، جیل روڈ اور استنبول چوک تک چلائی جائے گی، کینال روڈ پر درختوں کی کٹائی اور دیگر تکنیکی و ماحولیاتی پیچیدگیوں کے باعث روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کےمطابق الیکٹرک ٹرام پہلی بارجولائی 2025 میں لاہور پہنچی تھی،جبکہ اگست 2025 میں اسے ٹیسٹ رن اور ایکسپو سینٹرمیں نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا۔

ابتدائی طور پرٹھوکر نیاز بیگ سےہربنس پورہ تک 27 کلومیٹر طویل ٹریک پر“یلو لائن” اور بعد ازاں ٹریک لیس ٹرام کی تجویز سامنے آئی تھی،اس کے علاوہ کلمہ چوک، لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور حالی روڈ پر بھی ٹرام چلانے کا منصوبہ زیر غور تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے