امریکہ کی جانب سے روکے گئے بحری جہاز سے 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے روکے گئے بحری جہاز سے 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے،ایرانی عملے کی باحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ سارے عمل کے دوران ہم ایرانی اور امریکی حکام سے قریبی رابطےمیں رہے، پاکستان کی معاونت سے ایرانی عملے کی باحفاظت واپسی کایہ چوتھا واقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے ضبط شدہ آئل ٹینکرکے 22 ایرانی ارکان پاکستان کے حوالے کئے ، 22 ایرانی شہری کراچی میں ایرانی سفارتی مشن کے حوالے کر دیئے گئے ۔

ایم ٹی لینور آئل ٹینکر کو بحر ہند میں امریکی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا، پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر واپسی کے عمل میں تعاون کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے