آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، البتہ کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کی امید ہے۔ دن کے وقت سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ البتہ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے ساتھ جنوبی اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔۔ دن کے وقت سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں چھیالیس اور دالبندین میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
