بلوچستان زلزلہ، موسیٰ خیل میں 35 سے زائد مکانات کو نقصان، 6 افراد زخمی

بلوچستان میں آنے والے 5.1 شدت کے زلزلے کے باعث موسیٰ خیل میں 35 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے  جبکہ دیواریں گرنے سے 6 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل کے مطابق دیواریں گرنے سے 6  سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے، اسٹنٹ کمشنر  کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں کے لئے روانہ  کردی ہیں ۔

زلزلے کے جھٹکے ژوب، بارکھان، رکھنی، کوہلو اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 17 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہلو سے تقریب 60 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ جھٹکوں کے بعد شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

واضح رہے کہ اسی روز صبح کے وقت بھی کوہلو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی تھی۔

سبی اور اطراف کے علاقوں میں بھی صبح 4.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا ۔ حکام کے مطابق تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے