لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم ایکس سروس مین سوسائٹی کے دوسری بار  صدر منتخب

ریٹائرڈ فوجیوں کی نمائندہ تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم کو دوسری بار اپنا صدر منتخب کر لیا۔ نومنتخب صدر نے کہا پاک فوج ملک کا مضبوط ادارہ  ہے جس نے سب کو ایک ساتھ جوڑ رکھا ہے ۔ ایران امریکا جنگ روکنے میں پاکستان کامیاب سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ 

راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ایکس سروس مین سوسائٹی کے اجلاس سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ میں سابق فوجی ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پہلے کی طرح کام کروں گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاک فوج نے انڈیا کو ناکوں چنے چبوائے پیں، ہم سب مل کر چلتے ہیں اور اسی اتحاد سے آئندہ چلیں گے ۔ ملک کی سلامتی کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیں گے۔ فیلڈ مارشل عاصمم منیر کی صلاحیتوں کو آج پوری دنیا مانتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب نے مل کر دہشت گردی کے ناسور کو اس ملک سے ختم کرنا ہے ۔ ہمارے وطن کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے