سندھ اسمبلی نے مالی سال27-2026 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا

سندھ اسمبلی نے مالی مالی سال27-2026 کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے 3 ہزار 652 ارب روپے کا بجٹ نے پیش کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تمام مطالبات زر ایک ساتھ ملا کر ایوان میں پیش کیں۔ جسے ایوان نے کثریت رائے سے منظور کرلیا۔ ضمنی بجٹ میں 88 مطالبات زر پر 300 سے زائد تحاریک پیش کیں۔

اپوزیشن کی طرف سے نیشنل گیمز کے لیے مطالبات زر میں کٹوتی کی تحریک کی وزیراعلیٰ نے مخالفت کردی۔ کہا نیشنل گیمز کے مہمان خصوصی چیف آف ڈیفنس فورسز تھے۔

میرا لیاری فلم کے لیے مطالبہ زر میں کٹوتی تحریک بھی مسترد کردی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہے جس نے فلم بنائی۔ یہ سندھ کا مثبت چہرہ دکھارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نئے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جارہاہے جبکہ صوبے میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی جارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے