ویانا انٹرنیشنل روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کا شاندار کارنامہ، 7 گولڈ سمیت 12 میڈلز اپنے نام

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل روئنگ مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 12 میڈلز جیت کر عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

بین الاقوامی ایونٹ میں پاکستانی روئرز نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں عمدہ کھیل پیش کیا اور مختلف مقابلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

ویمنز کیٹیگری میں ردا بتول، زوحا وقاص، عائزا فہد، کاظمہ اور جویریہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف ایونٹس میں مجموعی طور پر 4 طلائی تمغے اپنے نام کیے۔

مردوں کے ڈبلز ایونٹ میں حسنین رضا اور عبدالرحمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ مینز اوپن ڈبلز میں محمد اسد اور ذیشان حسین نے بھی طلائی تمغہ حاصل کیا۔

اوپن مینز فور ایونٹ میں عبداللہ، ہادی، حسنین اور ایان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے شاندار ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا، یوں پاکستان کے طلائی تمغوں کی تعداد 7 تک پہنچ گئی۔

ویانا میں منعقد ہونے والے اس باوقار بین الاقوامی روئنگ ایونٹ میں 12 ممالک کے تقریباً 700 روئرز نے شرکت کی، جبکہ کراچی بوٹ کلب کے 45 کھلاڑیوں نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے