قطر میں ایران کے 6 ارب ڈالر منجمد اثاثے بحال کرنے پر اتفاق، صدر بزشکیان کا بڑا اعلان

Anniversary of US defeat in Tabas Desert to be commemorated on May 5, says Iranian President

ایرانی صدر مسعود بزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں موجود ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 6 ارب ڈالر کی بحالی پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت ایران کے بیرونی مالی وسائل تک رسائی کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل ہے جبکہ باقی ماندہ فنڈز کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں صدر بزشکیان نے کہا کہ قطر میں ایران کے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے موجود ہیں، جن میں سے ابتدائی مرحلے میں 6 ارب ڈالر پر عائد پابندیاں ہٹانے اور انہیں ایران منتقل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت اب باقی 6 ارب ڈالر کی بحالی کے لیے بھی سفارتی اور تکنیکی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے