وفاقی حکومت نے نیشنل پاپولیشن کونسل کی تشکیل کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 16 رکنی نیشنل پاپولیشن کونسل کے چئیرمین وزیراعظم ہوں گے، چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف بھی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن ہوں گے۔
چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی نیشنل پاپولیشن کونسل کے رکن مقرر، وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی رکن ہوں گے۔
منصوبہ بندی، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات، مذہبی امور کے وزراء بھی کونسل میں شامل ہوںگے۔ پاپولیشن کونسل بڑھتی آبادی پر کنٹرول کیلئے مستحکم پالیسی مرتب کرے گی۔
کونسل آبادی کنٹرول پر قومی اتفاق رائے اور عوامی حمایت کیلئے اقدامات کرے گی، کونسل وفاقی اور صوبائی سطح پر آبادی کنٹرول کے اقدامات میں ہم آہنگی لائے گی۔ مذہبی اسکالرز،سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو پاپولیشن کنٹرول مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔
