نجی ایئرلائن کا اپنے کارگو طیارے کے حادثے پر باضابطہ اعلامیہ جاری

نجی ایئرلائن نے اپنے کارگو طیارے کے لاپتا ہونے کے واقعے پر باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارہ گزشتہ رات شارجہ سے کراچی آ رہا تھا کہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

ایئرلائن کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سوار تھے،جن میں پائلٹ رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر توفیق خان، اور انجینئرز عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق متعلقہ ادارے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، جبکہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔

نجی ایئرلائن کی انتظامیہ نے عملے کی سلامتی اور محفوظ واپسی کے لیے دعا کا اظہار بھی کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے