امریکی حملوں میں جنوبی ایران کے فوجی اڈے نشانہ بنے، 8 ایرانی اہلکار شہید

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایرانی مسلح افواج کے 8 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایرانی فوج نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کی صبح بندر عباس اور بوشہر میں فوجی تنصیبات پر ہونے والے امریکی حملوں کے دوران فضائیہ اور بحریہ سے تعلق رکھنے والے 8 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

ایرانی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اہلکار امریکی میزائل حملوں کے دوران ملکی دفاع کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے اور حملوں کی زد میں آکر شہید ہوئے۔

بیان میں امریکی کارروائی کو "مجرمانہ جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج ملکی دفاع کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

ایرانی فوج نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے