کروشیا کے وزیرِ خارجہ گورڈن گرلیچ راڈمان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر 9 جولائی 2026 کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کسی بھی کروشین وزیرِ خارجہ کا پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کروشین وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے، جن میں پاکستان اور کروشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام اہم پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
فریقین تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولت، تعلیم، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، بحری تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
