آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آج مشہد مقدس میں تدفین، نجف، کربلا، تہران اور قم میں تاریخی جنازے

ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی آج ایران کے مقدس شہر مشہد میں روضہ امام رضا ؓ کے احاطے میں تدفین کی جائے گی، جہاں ان کے اہلِ خانہ کو بھی سپردِ خاک کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا جسدِ خاکی گزشتہ شب عراق کے مقدس شہر کربلا پہنچایا گیا، جہاں حضرت عباسؓ اور امام حسینؓ کے روضوں میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مقامی حکام کے مطابق اس موقع پر لاکھوں سوگواروں نے شرکت کی۔

اس سے قبل مرحوم رہنما کا جسدِ خاکی نجف لے جایا گیا، جہاں روضہ امام رضا ؓ میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ بعد ازاں عراق کے مقدس شہروں میں کئی سوگوارانہ تقریبات منعقد ہوئیں۔

سرکاری اعلان کے مطابق تدفین کی آخری تقریب آج مشہد مقدس میں منعقد ہوگی، جہاں ملک اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین اور سوگواروں کی آمد متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے