سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے۔
عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی۔
تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ شامل تفتیش ہو چکی ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔
واضح رہے این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
