سہیل آفریدی کا تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن کا اچانک دورہ، حوالاتیوں سے ملاقات

وزیراعلیٰ نے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، حوالات میں موجود افراد سے ملاقات اور ان کے مسائل معلوم کئے۔

انہوں نے تھانے میں تعینات پولیس اہلکاروں سے گفتگو کی، ان کے پیشہ ورانہ امور، ڈیوٹی کے حالات اور درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ تھانہ عوام کیلئے انصاف اور تحفظ کی پہلی دہلیز ہے، ہر شہری کو عزت، سہولت اور فوری رسائی فراہم کی جائے، زیرِ حراست افراد کے ساتھ انسانی وقار، قانون اور آئین کے مطابق برتاؤ اور تمام قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تھانے آنے والے ہر شہری کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، شکایات سن کر فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق باوقار، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے، ریاستِ مدینہ کے تصور کے مطابق کمزور اور بے سہارا افراد کے حقوق کا تحفظ اور مساوی انصاف ریاست کی اصل طاقت ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام دوست، جوابدہ اور خدمت پر مبنی پولیسنگ کے فروغ کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے