پی ٹی اے کا خفیہ ٹیلی کام ڈیٹا فروخت کرنےوالے گروہ کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار

ٹیلی کام صارفین کا خفیہ ڈیٹا فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیاجس دوران پی ٹی اے کی شکایت پر تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن کے قبضہ سے کال ریکارڈ اور لوکیشن سمیت حساس معلومات کی غیرقانونی خرید و فروخت کے شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

پی ٹی اے کی شکایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور نے خفیہ ٹیلی کام ڈیٹا فروخت کرنے والے گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران پانچ موبائل فون، آٹھ بائیومیٹرک ویری فکیشن سسٹم (بی وی ایس) ڈیوائسز اور تینتالیس مشتبہ سمز برآمد کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے صارفین کا کال ڈیٹا ریکارڈ، لوکیشن اور آئی ایم ای آئی ڈیٹا فروخت کرتے تھے، جبکہ فنگر پرنٹس، شناختی کارڈ اور سبسکرائبر معلومات کی غیرقانونی خرید و فروخت کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ ضبط شدہ ڈیوائسز سے غیرقانونی مالی لین دین کے ثبوت بھی ملے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام صارفین کے خفیہ ڈیٹا کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے