ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی اور ان کے دو دامادوں کے خلاف مبینہ بجلی چوری کے الزام میں مقدمات درج کر لیے گئے۔
پولیس کےمطابق تینوں کےخلاف تھانہ مخدوم رشیدمیں الگ الگ مقدمات درج کیےگئےہیں،میپکو ترجمان کاکہنا ہےکہ مختلف مقامات پرکارروائیوں کےدوران بجلی چوری پکڑی گئی،جہاں ملزمان مبینہ طور پر ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی استعمال کررہے تھے۔
ترجمان کےمطابق کارروائی کےدوران بجلی کے میٹر قبضے میں لےلیےگئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کردیاگیا ہے،جاوید ہاشمی کےگھرکی بجلی ہفتےکی شام کاٹ دی گئی تھی
