ہری پور: مون سون بارشوں کے بعد تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ

ہری پور میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح 1506.11 فٹ تک پہنچ گئی، جس کے بعد سپیل وے آج چوتھی بار شام ساڑھے 6 بجے تک کھولے جائیں گے۔

سپیل وے کھولے جانے کے بعد تربیلہ ڈیم سے پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک سے بڑھ کر 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہونے کا امکان ہے۔

دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہری پور بھی متحرک ہوگئی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر غازی جنید آفتاب نے شہریوں کو دریا کے کنارے جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریا میں نہانے، کشتی رانی اور ماہی گیری سے بھی اجتناب کیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے