عراقی ملیشیا نے اردن، کویت اور سعودی عرب پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی، العربیہ ذرائع

عرب میڈیا کے مطابق ایران نواز عراقی ملیشیا "اولیاء الدم” نے اردن، کویت اور سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس گروپ میں ایرانی پاسداران انقلاب کے مشیر بھی شامل ہیں۔

العربیہ اور الحدث کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملیشیا نے عراقی سرزمین سے ڈرون حملے کرتے ہوئے اردن اور کویت کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران سے وابستہ عراقی گروہوں نے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے اور ڈرون کارروائیوں کی نگرانی کے لیے 10 رکنی خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان گروہوں نے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کے ساتھ عرب ممالک پر حملے کیے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے