امریکہ اور چین کے تعلقات میں نئی پیش رفت، صدر شی جن پنگ 24 ستمبر کو واشنگٹن پہنچیں گے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ 24 ستمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں دونوں رہنما مصنوعی ذہانت (AI) سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال بیجنگ کے اپنے دورے کے دوران انہوں نے صدر شی جن پنگ کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے موضوع پر بات چیت کی تھی، اور اب اسی سلسلے کو امریکہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "صدر شی 24 ستمبر کو امریکہ آ رہے ہیں، ہم نے بیجنگ میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں گفتگو کی تھی اور اب دوبارہ اسی موضوع پر بات کریں گے۔”

یہ مجوزہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک تجارتی، ٹیکنالوجی اور عالمی سلامتی کے معاملات پر رابطے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سال کے آغاز میں صدر ٹرمپ نے چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی تھی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے