ایرانی وزیر خارجہ کا یوکرین کو سخت انتباہ، تجارتی بحری جہاز پر حملے کا جواب دینے کا اعلان

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی کمرشل بحری جہاز پر مبینہ یوکرینی حملے کو بغیر جواب کے نہیں چھوڑا جائے گا اور ایران اس واقعے کا مناسب ردعمل دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی ہدایت پر ایرانی تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ملاح ہلاک ہو گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور کایا کالاس اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ ان کے بقول دونوں رہنماؤں کو واضح کر دیا گیا ہے کہ ایران اپنے بحری جہاز پر حملے کا جواب دے گا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، شہریوں اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے، تاہم انہوں نے ممکنہ ردعمل کی نوعیت یا وقت کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے