کون کرے گا آزاد کشمیر پر حکمرانی؟ انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع

آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ شروع ہوگیا۔

میرپور ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور، بھمبراور کوٹلی تینوں اضلاع کے 13 حلقوں میں پولنگ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

میرپور کے 4، بھمبر 3 اور کوٹلی کے 6 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔

چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے 18 ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔

ڈویژن بھر میں 2454 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے۔ 1241 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے