کوئٹہ: پٹیل روڈ پر نجی اسپتال کے قریب دستی بم حملہ، 4 افراد زخمی

کوئٹہ میں پٹیل روڈ پر واقع نجی اسپتال کے قریب نامعلوم حملہ آوروں کے دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم حملہ آور پٹیل روڈ پر واقع نجی اسپتال کے قریب  دستی بم پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ قریب کھڑی گاڑیوں اور اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر بھی سامنے آگئی۔ جس میں نامعلوم حملہ آوروں کو موٹرسائیکل پر آتے اور دستی بم پھینکنے کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوٹیج سمیت دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔دھماکے کے فوری بعد پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی روشنی میں حملے میں ملوث عناصر تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے