مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان شہید ہوگئے

رکھنی میں ڈی ایس پی مرید بگٹی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔

معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا مکمل محاصرہ کرکے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے، جس میں مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ شاہد رند کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کا تعاقب کر رہے ہیں اور انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز اور منطقی انجام تک جاری رہیں گی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے