چونیاں: زہریلا کھانا کھانے سے 2 لڑکیاں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے اسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہوسکیں۔

ریسکیو کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کردی گئی ہیں۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے