ایک ماہ کیلئے ایل پی جی اور آر ایل این جی مہنگی کردی گئی ہے۔ اوگرا نے آرایل این جی کی قیمتوں میں ساڑھے 32 فیصد کے قریب اضافہ کیا ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے 88 پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔
اگست کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت اب 254 روپے 32 پیسے فی کلوگرام مقررکردی گئی۔ گھریلوسلنڈر 152 روپے مہنگا ہو کر 3 ہزار ایک روپے کا ہوگیا۔ اس سے پہلے جولائی میں ایل پی جی کی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام اور گھریلو سلنڈرکی قیمت دو ہزار 849 روپے مقرر تھی۔
دوسری جانب جولائی کیلئے آرایل این جی کی قیمت میں سوئی نادرن کیلئے 32.35 فیصد اضافہ کیا ہے۔ قیمت 6.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھ کر 25.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔
سوئی سدرن کیلئےآرایل این جی کی قیمت 6.45 ڈالر بڑھا کر 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
