پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے نئے صوبوں کی حمایت کردی

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے نئے صوبوں کی تجویز کی حمایت کردی۔

سماء کے پروگرام "میرے سوال” میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نئے صوبے بنانے سے پہلے فیئرالیکشن کروائے جائیں، پارلیمنٹ کے حقیقی نمائندوں کو نئے صوبوں کا فیصلہ کرنا چاہئے اگر اس پر بھی اتفاق نہ ہو تو ریفرنڈم کروالیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ترکیہ اور بھارت سمیت کئی ممالک نے صوبوں کی تعداد بڑھائی، 5،5 باریاں لینے والے سسٹم ٹھیک نہ کرسکے۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کر رہے ہیں۔ کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے؟ صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اور عوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے۔ جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے