پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد تقریباً ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گئی۔
وفاقی وزارتِ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ایچ آئی وی کے 62 ہزار زیرِ علاج مریضوں میں بچوں کا تناسب تقریباً 12 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کےمطابق سندھ بچوں میں ایچ آئی وی کا سب سے بڑا مرکز بن گیا ہے،صوبے میں ایچ آئی وی سے متاثرہ تقریباً 4 ہزار 200 بچے رجسٹرڈ ہیں۔
وفاقی حکومت نے یونیسیف،ورلڈ فوڈ پروگرام، ڈبلیو ایچ او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل سے غذائی معاونت طلب کر لی۔
