براڈ پیک سانحہ: شاہ چارلس کا سابق برطانوی فوجی و کوہ پیما نرمل پرجا کی وفات پر افسوس کا اظہار

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے پاکستان کے شمالی علاقے میں واقع براڈ پیک پر پیش آنے والے برفانی تودے کے المناک حادثے میں معروف نیپالی نژاد سابق برطانوی فوجی اور عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما نرمل پرجا کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ چارلس نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ نرمل پرجا نے عظیم کوہ پیما بننے سے قبل برطانوی فوج میں اہم خدمات انجام دیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں غیر معمولی جرات، عزم اور قیادت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نرمل پرجا کی خدمات اور کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے