سندھ میں ایچ آئی وی کےپھیلاؤ کا معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نےپانچ مختلف کمپنیوں کے آئی وی انفیوژن سیٹس کوغیرمعیاری قراردےدیا ، غیر معیاری طبی سامان، انفیکشن کی روک تھام پرسوالات اٹھ گئے ہیں۔
ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری سندھ عدنان رضوی کےمطابق انفیوژن سیٹس کےنمونےٹیسٹ میں مطلوبہ معیارپرپورا نہیں اترسکے ۔ پانچ آئی وی ڈرپ سیٹس میں ٹیوب کی لمبائی معیارکےمطابق نہیں نکلی جبکہ ڈرپ سیٹس کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والا میٹریل بھی غیر معیاری نکلا ۔
نوشہروفیروز اورکراچی ملیرسےحاصل کیےگئےڈرپ سیٹس کےنمونےغیرمعیاری قرار دےدیا ۔ ڈاکٹرعدنان کےمطابق پانچوں مصنوعات کو میڈیکل ڈیوائس رولز دوہزارسترہ کےتحت سب اسٹینڈرڈ قرار دیا گیا ۔
سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نےمتعلقہ ڈرگ انسپکٹرزکو رپورٹ ارسال کردی ، سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ کو بھی ٹیسٹ رپورٹس بھجوادی گئیں۔
