الیکشن کمیشن نے این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 17 سے 19 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 اگست کو ہوگی جبکہ فیصلوں کے خلاف اپیلیں 28 اگست تک دائر کی جاسکیں گی۔
امیدواروں کی حتمی فہرست 4 ستمبر کو جاری ہوگی اور انتخابی نشانات 8 ستمبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ حلقے میں پولنگ 27 ستمبر بروز اتوار ہوگی۔
این اے 168 بہاولپور کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن ملک اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
