اگلے ہفتے اسپیکر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کا اعلان

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات کے تینوں مراحل مکمل ہوچکے ہیں، انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہوئی ہے۔

ایک بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے اختتام پر مسلم لیگ (ن) 24 نشستیں حاصل کر چکی ہے، فارمولے کے تحت 3 خواتین اور 3 دیگر مخصوص نشستیں بھی ن لیگ کو ملیں گی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں اوورسیز، ٹیکنوکریٹ اور علماء و مشائخ کی سیٹیں شامل ہیں، مخصوص نشستوں کے بعد مسلم لیگ ن کی کل نشستوں کی تعداد 30 ہو جائے گی۔ اگلے ہفتے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں اراکین کا حلف اور مخصوص نشستوں پر الیکشن ہوگا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ اگلے ہفتے ہی اسپیکر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب بھی مکمل کر لیا جائے گا، آزاد کشمیر میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہونے جارہی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت کا قیام ضروری ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر انتخابات صاف، شفاف اور کریڈیبل ہوئے، آزاد کشمیر الیکشن میں کسی بھی بدنظمی یا دھاندلی کی کارروائی کے خلاف زیرو ٹالرنس رہی ہے، شفاف الیکشن سے الیکشن کمیشن، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ میں اضافہ ہوا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے