پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، کیلیفورنیا سینیٹ نے تاریخی قرارداد منظور کرلی

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاکستان کے لیے خراجِ تحسین کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد میں پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات کو سراہا گیا ہے۔ اس میں کیلیفورنیا میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی خدمات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

قرارداد میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے معاشی اور سماجی کردار کو تسلیم کیا گیا۔ کیلیفورنیا کی ثقافت میں کمیونٹی کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

قرارداد ریاستی سینیٹر میلیسا ہرتاڈو نے پیش کی تھی۔

اس میں کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی امریکی کمیونٹی کے کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

قرارداد میں مختلف شعبوں میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کی کامیابیوں کو بھی سراہا گیا۔

قرارداد میں پاک امریکا اقتصادی تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

کیلیفورنیا کے قانون سازوں نے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے کردار کو سراہا۔

ان شخصیات نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی روابط بڑھانے میں کردار ادا کیا ہے۔

امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قرارداد کی منظوری پر اظہارِ تشکر کیا۔

انہوں نے سینیٹر میلیسا ہرتاڈو کی قیادت کو بھی سراہا۔

پاکستانی سفیر نے عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے