بلوچستان کے علاقے ژوب اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 75 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
