شہریوں کے لیے پانی اور سیوریج کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا

کراچی کے شہریوں کے لیے پانی اور سیوریج کے بلوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

سندھ حکومت نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے پانی اور سیوریج چارجز کے نظرثانی شدہ ٹیرف کی منظوری دے دی، جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نئے ٹیرف کے تحت مالی سال 2026،27 کے لیے پانی اور سیوریج کے نرخوں میں اوسط کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر 7.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ رہائشی پلاٹس کے ساتھ مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے لیے بھی نئے ماہانہ چارجز مقرر کیے گئے ہیں۔

نئے ٹیرف کے تحت رہائشی پلاٹس کے پانی اور سیوریج کے ماہانہ چارجز پلاٹ کے رقبے کے حساب سے مقرر کیے گئے ہیں جبکہ مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کے لیے بھی فکسڈ ماہانہ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے