پاکستانی نژاد کارڈ کے حاملین کیلئے خوشخبری، پاکستانی کوٹے پر حج کرسکیں گے

اسلام آ باد: پاکستانی نژاد کارڈ (پی او سی) کے حاملین پاکستان کے حج کوٹے سے حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پی او سی ہولڈرز کے لیے پاکستان کے مجموعی حج کوٹے کا صرف ایک فیصد مختص ہوگا۔

ذرائع  نے بتایا کہ پی او سی کے حامل افراد سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں سے استفادہ کرسکیں گے۔

ذرائع  کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پی او سی پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے وا لوں کو پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے تحت 1792 پاکستانی نژاد کارڈ رکھنے والے پہلی بار پاکستانی کوٹہ پرحج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی شہریت اور پاسپورٹ ترک کرنے والے بیرون ملک مقیم افراد کو پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے