پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز، ایک ارب روپے مختص

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے پاکستان کے پہلے نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام کا آغاز کر دیا۔

قومی پروگرام کے لیے انوویشن حب مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام پاکستان کے پاور سیکٹر میں نئی ریسرچ اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

انوویشن حب کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں، محققین، جامعات، سٹارٹ اپس، صنعت اور ماہرین کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، اس پلیٹ فارم کی بدولت ملک کو درپیش توانائی کے چیلنجز کے لیے بہترین حل تیار کیے جا سکیں گے۔

پروگرام کے تحت آئندہ تین برسوں کے دوران ایک ارب روپے سے زائد کی رقم کامیاب منصوبوں کے لیے مختص کی گئی ہے، ہر کامیاب نوجوان کو 5 لاکھ روپے تک کا معاوضہ دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ مسلسل ریسرچ اور نوجوانوں کے پاور سیکٹر کو صرف مزید محنت کی نہیں، بلکہ تخلیقی سوچ کی ضرورت ہے، نیشنل پاور سیکٹر انوویشن پروگرام محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک مستقل قومی ادارہ جاتی نظام ہے۔

انہوں نے کہا اس پروگرام میں نوجوانوں کی سرپرستی کی جائے گی، انہیں رہنمائی اور عملی معاونت فراہم کی جائے گی، بہترین ریسرچ کو قابلِ عمل منصوبوں میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ انوویشن حب کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خواہشمند طلبہ، محققین، سٹارٹ اپس اور نوجوان پیشہ ور افراد اپنے خیالات جمع کرا سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے