سپارکو نے پاکستان کی پہلی قمری گاڑی کا سرکاری نام ’’جناح-1‘‘ منتخب کر لیا

پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا سرکاری نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔

سپارکو کے مطابق ملک گیر نام تجویز کرنے کے مقابلے میں 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں۔

تمام تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ’’جناح-1‘‘ نام منتخب کیا گیا۔

سپارکو کے مطابق ’’جناح-1‘‘ نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا۔

فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔

اس عمل کے نتیجے میں بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم مقابلے کے فاتح قرار پائے۔

سپارکو کے مطابق ’’جناح-1‘‘ 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر روانہ ہوگی۔

یہ روور مقامی طور پر تیار کیا جائے گا۔

روور چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

اس کے علاوہ وہاں مختلف سائنسی تجربات بھی انجام دیے جائیں گے۔

مشن پاکستان کے خلائی تحقیق اور سائنسی صلاحیتوں کو مزید آگے بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے