پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کا 55 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

پاک فضائیہ کے بہادر سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا پچپن واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسمیت عسکری قیادت اومسلح افواج نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو نے پائلٹ آفیسر راشدمنہاس شہید کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا، 20 اگست 1971 کو راشدمنہاس شہید نےغیرمعمولی جرات،عزم اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے اپنی جان قربان کی۔

مسلح افواج اورقوم نےراشد منہاس شہیدکی عظیم قربانی کوسلام پیش کرتےہوئےاس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری،علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا ہر قیمت پرتحفظ کیاجائےگا،راشدمنہاس شہیدکی لازوال قربانی آج بھی قوم اورمسلح افواج کےلیےجرات،حب الوطنی اورفرض سےوفاداری کی روشن مثال ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے