بھارت سفارتی آداب بھول گیا، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سیکورٹی حصار ختم کردیا گیا

دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر بیرونی سیکورٹی حصار ختم کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر سے رکاوٹیں بھی ہٹادیں، پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ٹریفک کیلئے نصب حفاظتی ستون بھی ہٹادیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی ویزا سیکشن کے باہر موجود  احاطہ بھی توڑ دیا گیا، بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکورٹی ہٹانے کی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفیر کے کشمیر سے متعلق بیان پر احتجاج کیا تھا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

دفترخارجہ نے سرجیوگور کے متنازع بیان پر احتجاجی مراسلہ امریکی ناظم الامور کے حوالے کیا ، امریکی ناظم الامور کو بھارت میں امریکی سفیر کے بیان پر تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور پاکستان نے بھارت میں امریکی سفیر کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق بھارت میں امریکی سفیر کے جموں وکشمیرکی قانونی حیثیت سے متعلق بیان کو مسترد کر دیا گیاہے اور شدید مذمت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے اس کی حیثیت کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے، امریکی حکومت کے عوامی بیانات جموں و کشمیرکی متنازع حیثیت کے مطابق ہونے چاہئیں،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے