ملتان: میکے آئی ناراض بیوی کو شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا

ملتان میں گھریلو تنازع پر شوہر نے میکے آئی ناراض بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم نے جاتے ہوئے ساس کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے گرڈ اسٹیشن، وہاڑی روڈ پر پیش آیا، جہاں ملزم نعیم نے سسرال پہنچ کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں آمنہ بی بی کے سینے پر 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں، جبکہ جان بچا کر بھاگنے والی ساس عابدہ بی بی پر بھی ملزم نے فائرنگ کی۔ عابدہ بی بی کے پیٹ کے قریب 2 گولیاں لگیں، جنہیں شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی کے ناراض ہوکر میکے رہنے پر ملزم نعیم نے سسرال آکر فائرنگ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دن دیہاڑے فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس دیکھا جاسکتا ہے۔

  1. پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے