کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں پاکستان اور روس کے درمیان رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،پاکستانی سفیر

روس کے شہر ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان نے بھی شرکت کی۔  پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ایشیائی ممالک کے ساتھ معیشت میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور روس کے درمیان فلم۔ فیشن۔ دستکاری اور جواہرات کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر زور دیا۔

فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ روس میں پاکستانی فنکاروں، فلم سازوں اور ڈیزائنرز کی پذیرائی بڑھ رہی ہے اور پاکستان روس ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ کراچی اور گوادر کی بندرگاہیں پاکستان اور روس کے درمیان علاقائی رابطہ کاری میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے