سکول پیر سے جمعہ معمول کے مطابق کھلے ہیں: صوبائی وزیر تعلیم

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا تسلسل ہر حال میں برقرار رہنا چاہیے، سکول پیر سے جمعہ معمول کے مطابق کھلے ہیں، والدین غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے والدین کیلئے واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی رائے میں سکول کو پانچ دن کھلنا چاہیے، 90فیصد بچے اپنے گھر کے قریبی سکولوں میں ہی جاتے ہیں،مارکیٹس کھلی ہیں تو سکول بند نہیں ہونے چاہئیں ، سکول پیر سے جمعہ تک معمول کے مطابق کھلیں گے اور والدین کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں، سکول بند کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے ، اگر کوئی ایسا فیصلہ ہوتا ہے تو میں یہ درخواست وفاقی حکومت سے بھی کروں گا کہ تعلم کا سفر ہر حالات میں جاری رہنا چاہیے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے