سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 23 مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق کارروائی کے دوران بڑی مقدارمیں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیاگیا، 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
آئی ایس پی آرکاکہنا ہےکہ قلات اورگردونواح میں دہشت گردوں کےخلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام کے وژن کےتحت جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہرکیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز اورقانون نافذ کرنےوالے ادارے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
