پولیس کے مطابق پولیس گاڑیوں میں ایک درجن سے زائد افراد سوارتھے،پولیس کے مطابق 10 مغویوں میں سے دو افراد کو قتل کردیا گیاہے ۔
دونوں لاشیں قریبی بنیادی مرکز صحت پہنچا دی گئیں۔
ایس پی کوہلو طیب اقبال کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی ہے جبکہ صورتحال کے پیش نظر ڈی ایچ کیو کوہلو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔


